بنگلادیش میں 2016 میں بھی فیس بک پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ایک پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔فائل فوٹو
بنگلادیش میں 2016 میں بھی فیس بک پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ایک پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔فائل فوٹو

بنگلا دیش میں گستاخانہ مواد پوسٹ کرنے پر ہنگامے۔4 افراد جاں بحق

بنگلادیش میں گستاخانہ مواد پر مبنی ایک فیس بک پوسٹ کیخلاف احتجاج کے دوران پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 4 افراد جاں بحق اور50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارےکے مطابق بنگلادیش میں ایک غیرمسلم نے فیس بک پر نہایت ہی گستاخانہ مواد پوسٹ کیا جس پر ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔

ہنگامے مسلمانوں کی دل آزاری پر مبنی  ایک متنازع فیس بک پوسٹ پر شروع ہوئے۔ فوٹو : اے ایف پی

بنگلا دیش کے علاقے برہان الدین میں ہزاروں افراد نے جمع ہو کر احتجاج کیا اور گستاخی کے مرتکب شخص کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا جسے گزشتہ روزگرفتارکیا جا چکا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں سے بعض مشتعل افراد نے ملزم کی حوالگی کے لیے پولیس پر حملہ کردیا جس پر پولیس نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران 4 مظاہرین جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Police said they opened fire in self-defence after some of the crowd threw rocks at officers [Munir Uz Zaman/AFP]

واضح رہے کہ بنگلادیش میں 2016 میں بھی فیس بک پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ایک پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جب کہ 2012 میں بھی ایسی ہی صورت حال درپیش ہوگئی تھی جس پر بڑے پیمانے احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

Protesters help people injured in the riot