لائیو ایرانی فوج کا خلیج فارس اور بحیرہ احمر کی تجارتی ناکہ بندی کا انتباہ

اگر امریکی بحریہ نے ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم نہ کیا تو خلیج فارس، بحیرہ عمان اور بحیرہ احمر سے ہونے والی تمام عالمی تجارت روک دی جائے گی، بیان

               
April 15, 2026 · Live, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

Wednesday, 15 April 2026 – 18:31 #
مذاکرات پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی اہم پریس کانفرنس۔ پاکستانی وفد آج پہنچے گا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستان کے ذریعے بدستور جاری ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ رابطوں میں پیش رفت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد کے پاکستان سے واپس آنے کے بعد بھی امریکا کے ساتھ متعدد پیغامات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رابطے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کا تسلسل ہیں۔ ترجمان کے مطابق امکان ہے کہ ایران آج ایک پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا،… مزید پڑھیں

تہران:امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کے جواب میں ایران نے عالمی تجارتی راستوں کو بند کرنے کی شدید دھمکی دے دی ہے۔

ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی بحریہ نے ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم نہ کیا تو خلیج فارس، بحیرہ عمان اور بحیرہ احمر سے ہونے والی تمام تر عالمی تجارت روک دی جائے گی۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹر کے سربراہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور مسلح افواج خلیج فارس، بحیرہ عمان اور بحیرہ احمر میں کسی بھی قسم کی درآمدات یا برآمدات جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ جب تک ایران کی بندرگاہیں محاصرے میں ہیں تب تک خلیج اور بحیرہ عمان میں کسی بھی قسم کی درآمدات یا برآمدات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کا برقرار رہنا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ہماری مسلح افواج تجارتی راستوں کو بند کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔