جنرل مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔عمران خان،فائل ٖفوٹو
جنرل مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔عمران خان،فائل ٖفوٹو

نوازشریف کو مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی صحت کے معاملے پرحکومت پنجاب سے رابطہ کیا ہے اور رپورٹ طلب کرلی ۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ٹیلی فون کرکے ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کی فیملی سے رابطہ کیا جائے ، نوازشریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے انتظامات کیے جائیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کواسپتال میں نواز شریف کو دی جانے والی طبی سہولیات سے آگاہ کیا،اس موقع پر وزیراعظم  نے نواز شریف کی صحت یابی کیلیے دعا کی۔

یاد رہے کہ نوازشریف کو دو دن قبل طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا،ان کے پلیٹ لیٹس میں کمی کے باعث ڈاکٹروں نے شدید تشویش کا اظہارکیا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں ، نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کے میگا یونٹ لگائے ہیں۔