سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم عبدالعزیز سے ذمے داریاں واپس لے لی گئیں اوران کی جگہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو سعودی عرب کا نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کی رات شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو ان کے منصب سے سبکدوش کرکے شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔
شہزادہ فیصل نے پچھلے کچھ ماہ سے جرمنی میں سعودی سفیراوراس سے قبل واشنگٹن سفارتخانے میں سیاسی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔