مقبوضہ کشمیرکے علاقے شوپیان میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، ایک فرضی جھڑپ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کوجیش محمد کے کارکن قرار دے کر شہید کر دیا۔
ذرائع کے مطابق قابض بھارتی فوج نے شوپیان میں نام نہاد سرچ آپریش کے دوران دونوں کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج نے شہید کشمیری نوجوانوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں بندوقیں اور گولہ باری بھی ضبط کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے۔
واضع رہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی و کشمیری شہری 27 اکتوبر1947ء کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔