ملزم کو اسٹیٹ لائف سوسائٹی سے گرفتارکیا گیاہے۔فائل فوٹو
ملزم کو اسٹیٹ لائف سوسائٹی سے گرفتارکیا گیاہے۔فائل فوٹو

لاہور میں شہری پر تشدد کرنے والا بااثر شخص گرفتار

لاہور کے پوش علاقے میں عام شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔عقیل مرزا نامی شخص نے کیولری گرائونڈ میں ایک موٹرسائیکل سوار شہری کو اس لیے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا کہ اس کی موٹرسائیکل عقیل مرزا کی گاڑی سے ٹکرائی تھی۔ملزم کو اسٹیٹ لائف سوسائٹی سے گرفتارکیا گیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس پی کینٹ کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کی اورشہری پر تشدد کرنے اور اسلحہ لہرانے والے بااثر شخص عقیل مرزا کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق عقیل مرزا کوجائے وقوعہ سے تقریبا بارہ کلومیٹر دور واقع اسٹیٹ لائف سوسائٹی سے گرفتارکیاگیا۔جس کے بعد اسے مزید تفتیش کیلیے تھانہ کینٹ منتقل کردیاگیاہے۔تاہم جس پر تشدد ہوااس کو تلاش کیاجارہاہے۔

https://twitter.com/IM_Bukhari1/status/1206070735749468160

عقیل مرزا کو اس کی گاڑی کی رجسٹریشن سے ٹریس کیاگیاجس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بااثر شخص کو عام شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ، عام شہری کے چہرے پر لات مارتے اور اسلحہ نکالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ بااثر شخص کے زیر استعمال گاڑی عقیل مرزا کے نام پررجسٹر ڈہے۔

قبل ازیں لاہور میں عدم برداشت کا ایک اورواقعہ پیش آگیا۔بااثر شخص مسلح شخص نے عام شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بناڈالا۔عام شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق غریب شہری کی موٹرسائیکل اس شخص کی گاڑی سے ٹکرایا تھا جس پر وہ برہم ہوا۔ایس پی کینٹ کے مطابق انہوں نے گاڑی کی شناخت کرلی ہے اور پولیس اس گاڑی کی رجسٹریشن چیک کرنے کے بعد گاڑی مالک کے گھر پہنچ چکی ہے۔

لاہور کے علاقہ کیولری گراونڈ میں ایک بااثر شخص کی جانب سے عام شہری سے تضحیک آمیز سلوک کیاگیاہے۔ویڈیو میں بااثر شخص کو عام شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔بااثر شخص کو عام شہری کے چہرے پر لات مارتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے.