قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی انٹرنیشنل کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں دوسری سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
کراچی ٹیسٹ میں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی تیسری اننگ کھیلنے والے 32 سالہ عابد علی نے سری لنکا کے خلاف سنچری 137 بالز پر14 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔
عابد علی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر نویں کرکٹر ہیں۔
ان سے پہلے اظہر الدین، بل پونسفورڈ، ڈاگ والٹرز، ایلون کالی چرن، گریگ بیلویٹ، سارو گنگولی،روہت شرما اور جمی نیشم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
Two centuries in three innings.
FIRST PAKISTAN BATSMAN TO SCORE 100s IN HIS FIRST TWO TEST MATCHES!
Well done @AbidAli_Real 🔥🔥🔥#PAKvSL https://t.co/ZbY9reTRyg pic.twitter.com/UX6ncfflxQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2019
اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں عابد علی نے سنچری اسکور کرکے دنیائے کرکٹ میں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے کا منفرد ریکارڈ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ عابد علی نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی تھی۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں عابد علی نے 18 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 7 ہزار 7 رنز اسکور کیے ہوئے ہیں۔