سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احسن اقبال کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیدیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین، پاکستان کی دوستی اور سی پیک کو مضبوط بنانے والے شخص کی گرفتاری قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ پاکستان کی خدمت کرنے والی شاندار ٹیم کے ایک اور رکن کی گرفتاری اچھی روایت نہیں ہے۔

ان کا کہناتھا کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری کا مقصد حکومت کی نالائقی اور نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب ہونے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پارٹی کی تنظیم نواورملک بھر میں عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے سیاسی سرگرمیاں کر رہے تھے۔ جس ادھورے منصوبے کو مکمل کرنے پرانھیں شاباش ملنا چاہیے تھی، اس میں گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

لیگی صدر نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔ جن لوگوں نے پاکستان عوام کی ایمانداری، محنت اور قومی جذبے سے خدمت کی، انہیں گرفتارکرکے اچھا پیغام نہیں دیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ہر سپاہی، کارکن اور ٹیم ممبر حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ سے گھبرا کر سچ بولنے سے باز نہیں آئے گا۔ حکومت کی سی پیک، عوام اور پاکستان دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کوئی جیل اور جھوٹا مقدمہ ہمیں عوام کے حقوق کا دفاع کرنے سے نہیں روک سکتا۔ حکومت ملک اورعوام کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، اس لیے سیاسی انتقام کے ذریعے توجہ ہٹانے میں مصروف ہے۔ حکومت سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمے بنانے اور جیل بھجوانے کے بجائے اہم قومی اورعوامی مسائل پرتوجہ دے۔