ملک کے بلائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔فائل فوٹو
ملک کے بلائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں7 جنوری کو ہلکی بارش کا امکان

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغربی سسٹم کے باعث 6 جنوری کی رات اور7 جنوری کی صبح ہلکی بارش متوقع ہے۔

سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں سائبرین ہوائیں چلنے کے باعث شہر میں ٹھنڈ ہے اور متوقع بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ شہر میں کل سے تیز ہواؤں اور سردی کی شدت میں کمی آجائے گی جبکہ جمعہ کے روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جائے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں 30 سے 35کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد بھی شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔