اسرائیل سے معاہدہ فلسطین کی 1667 کی حیثیت کی بحالی سے مشروط ہے، فیصل بن فرحان
اسرائیل سے معاہدہ فلسطین کی 1667 کی حیثیت کی بحالی سے مشروط ہے، فیصل بن فرحان

اسرائیلیوں کو مقدس سرزمین پرقدم رکھنے کی اجازت نہیں۔سعودی عرب

سعودی عرب نے اسرائیلی شہریوں کو ویزے دینے کی اطلاعات کوگمرہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے سرزمین مقدس میں داخل ہونے پرمکمل پابندی برقرار ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے  سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دو ٹوک موقف اختیارکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کو خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔اسرائیل سے ہمارے تعلقات استوارنہیں اوراس پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا اورفریقین میں امن معاہدہ طے نہیں پا جاتا تب تک اسرائیل سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔ اسرائیل کو خطے کے امور میں شریک کرنے کا معاملہ ابھی زیرغور نہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے یہ وضاحت اسرائیلی حکومت کے اپنے شہریوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی اور تجارت کے لیے سعودیہ جانے کی اجازت دینے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی وزیر داخلہ الریح دیری نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی اور سفارتی خدمات کے محکموں کے ساتھ رابطے کے بعد ہوا۔