سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو
سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو

حکومت کی جسٹس فائزعیسیٰ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کیلیے درخواست

اٹارنی جنرل انور منصورنے عہدے سے گزشتہ روز استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد حکومت نے خالد جاوید کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے کیس کی التواکیلیے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست بھی دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جسٹس فائزعیسیٰ کیس کی پیرکو ہونے والی سماعت ملتوی کرنے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے ،درخواست ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جمع کروائی ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنا چاہتی ہے اورنئے اٹارنی جنرل کو کیس کی تیاری کیلیے بھی وقت درکارہو گا اس لیے پیر کو ہونے والی سماعت تین ہفتے کیلیے ملتوی کردی جائے۔