وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اللّٰہ ویسے ہی حکمران دیتا ہے جیسی قوم ہو، مولانا فضل الرحمن کی پارٹی صفائیاں دینے پرآگئی ،بلاول کارڈ سے بینظیرکی تصویر ہٹانے پرنہیں،8 لاکھ جعلی کارڈزپر بات کریں۔
نہوں نے کہا کہ ملک کی سمت درست ہے لیکن ہمارے بزرگ بھائیوں کی غلطیوں کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا ہے۔جہاں تک آٹے اور چینی کے بحران کی بات ہے تو22کروڑ کی عوام میں چیزوں کی قیمتیں اونچی نیچی ہوتی رہتی ہیں ۔
تحصیل بار ایسوسی ایشن شاہکوٹ اور سانگلہ ہل کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا چین میں پھنسے طلبا کے بارے میں ہر روز میٹنگز ہو رہی ہیں،طلبا اور ملک کی بہتری کیلیے جو ہوگا وہی کیا جائے گا، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
ان کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی نے صفائیاں دینا شروع کردی ہیں کہ ہم نے ایسا نہیں کیا۔ سیاست میں ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔