اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل مستردکردی،عدالت نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل پر پی ایم ڈی سی ملازمین کو نوٹس جاری کردیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بحالی کے فیصلے میں تفصیلی وجوہات بتائی گئی ہیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی ،عدالت نے پی ایم ڈی سی بحالی کافیصلہ معطل کرنے کی استدعا مستردکرتے ہوئے پی ایم ڈی سی ملازمین کو نوٹس جاری کردیا۔
چیف جستس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہبحالی کے فیصلے میں تفصیلی وجوہات بتائی گئی ہیں ،عدالت نے اپیل کو12 مارچ کو صدارتی آرڈیننس کیخلاف دائردرخواستوں کے ساتھ مقررکرنے کا حکم دیدیا۔