لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔فائل فوٹو

غداری کیس۔خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

سندھ ہائی کورٹ بارنے سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بارکی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ بحال کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ تسلیم شدہ حقائق پرتھا، لاہور ہائی کورٹ کو خصوصی عدالت کیخلاف درخواست سننے کا اختیارنہیں تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل مروجہ قانون کے مطابق ہوئی،لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائی کورٹ نے استغاثہ کے شواہد کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اوراس کی سماعت کے لیے آئین کے مطابق خصوصی عدالت قائم کی گئی تھی،جس نے سابق صدرکو سزائے موت سنائی تھی۔ سزا سنائے جانے کے بعد لاہورہائی کورٹ نے اس عدالت کو ہی غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔