بھارتی افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آرنے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج نے شاہ پور سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا اورجس کے نتیجے میں بھارتی فوج کوشدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑاہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا 20 سالہ ساہی واجد علی شہید ہو گیاہے ، شہید سپاہی واجد علی کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔