پاکستان پابندیاں ہٹانے کیلیے کردار ادا کرے۔ایران کی درخواست

ایرانی صدر کی جانب سےخط میں کرونا وائرس کے تناظر میں امداد کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

               
March 20, 2020 · اہم خبریں, قومی
پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں تیزکردیں۔فائل فوٹو

پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں تیزکردیں۔فائل فوٹو

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو اپناکردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے، خط میں کرونا وائرس کے تناظر میں امداد کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں تیزکردیں،ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار بڑھانے کی درخواست کی ہے۔