ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ہنگامی صورتحال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال تباہ کن ثابت ہوگی۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اسلام آبادکے 4ہسپتالوں میں مناسب انتظامات نہیں ،ڈاکٹرز کے تمام خدشات، تحفظات اور مطالبات کو سنجیدگی سے لیاجائے،ڈاکٹرز کی 24 مارچ سے ہڑتال کرونا کی ہنگامی صورتحال میں تباہ کن ثابت ہوگی ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شعبہ صحت ریگولیٹ کرنے والا ادارہ فوری بحال کیاجائے ،پی ایم ڈی سی پرعدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود اب تک کچھ نہیں ہوا۔

مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ ڈاکٹرزاور طبی عملے کی حفاظت کے لیے ضروری سامان فی الفورمہیا کیا جائے،ڈاکٹرزکی 24 مارچ سے ہڑتال کورونا کی ہنگامی صورتحال میں تباہ کن ثابت ہوگی۔

ان کاکہناتھاکہ ڈاکٹرزکے تمام خدشات، تحفظات اور مطالبات کو سنجیدگی سے لیاجائے،اسلام آبادکے 4ہسپتالوں میں مناسب انتظامات نہیں ،انہوں نے کہا کہ اس وقت اولین ترجیح اور اولین ہدف قوم کی صحت کا تحفظ ہے۔