کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا سے137 افراد جاں بحق

سندھ میں کورونا وائرس کے سبب مجموعی طورپر137 افراد جاں بحق اور7882 متاثر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ ان کے صوبے میں کورونا کے 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس سے 7 اموات ہوئی ہیں۔

سندھ میں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 137 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ 79 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔417نئے کیسز میں 357کا تعلق کراچی سے ہے۔ ملیر 123اورضلع جنوبی کراچی میں 91 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع وسطی میں کوروناوائرس کے 51، ضلع شرقی 44، غربی30 اورکورنگی میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سکھر20، گھوٹکی8، حیدرآباد4، جیکب آباد3، سانگھڑ اور سجاول میں ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔