سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے307نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد8 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے237نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد6ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں 11اموات رپورٹ ہوئیں اور مجموعی تعداد 148ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ 79 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد8189 ہوگئی ہے۔
سندھ میں3 ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ وزارت قومی صحت کی رپورٹ کے مطابق مہلک وبا سے ابتک 216 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں، اسی طرح 67 نرسسزاور161 طبی عملہ کے اراکین بھی کوروناکا شکار ہوئے ہیں۔
طبی عملے میں سب سے زیادہ 38 افراد خیبرپختونخوا میں جبکہ سندھ میں33، پنجاب23، بلوچستان 35، گلگت بلتستان 16، اسلام آباد میں 13 اورآزاد کشمیر میں تین افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں ڈاکٹرز سمیت 444 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔