امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کیخلاف پیرس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجےمیں ایک درجن مظاہرین زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی پولیس نے ہفتے کے روز وسطی پیرس میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے مظاہرین نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔اس موقع پر پولیس نے 12کارکنوں کو گرفتارکرلیا۔