ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو
ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو

اختیارات کے بغیر کراچی کامسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا۔وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک میئربراہ راست منتخب نہ ہواوراس کے پاس اختیارات نہ ہوں، کراچی، لاہورکامسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی سےہی کامیاب ہوسکتےہیں،اختیارات نچلی سطح پرپہنچائےجائیں گےعوام بہترفیصلے کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پوری دنیامیں میئرکےانتخابات براہ راست ہوتےہیں اوریہ کامیاب سسٹم ہے،نچلی سطح پراختیارات کی منتقلی کی وجہ سےکےپی میں پی ٹی آئی کی دوبارہ حکومت بنی،پختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت نےاختیارات دیہی سطح پرمنتقل کیے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں ویلیج کونسل کواختیارات دیےگئےیہ بہترسسٹم لایاگیا،حکومت کےفیصلوں سےمتعلق عوام کوآگاہ رکھناضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ٹڈی سےمتعلق ایران اوربھارت کےساتھ رابطےمیں ہیں،اسپرےکیلیےموجودتمام جہازخراب تھے،ایک کوچلانےکی کوشش کی کریش ہوگیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ میٹنگزمیں تمام صوبےبیٹھ کرفیصلے کرتےہیں بدقسمتی ہےکہ کورونا پرسیاست کی جارہی ہے،ٹیلی میٹری سسٹم کوجان بوجھ کرسبوتاژکیاگیااس کی انکوائری کررہےہیں۔