فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیرون ملک سے منگوائے گئے موبائل فون مہنگے ہو گئے

صدر مملکت نے گزشتہ روز فنانس بل کی منظوری دیدی تھی جس کے بعد فنانس بل آج نئے مالی سال یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا ۔نئے فنانس بل میں 350 ڈالرسے500 ڈالرمالیت کے درآمدی موبائل پر5400روپے اور500 ڈالرسے زائدمالیت کے درآمدی موبائل پر9270 روپے سیلز ٹیکس عائدکیا گیاہے جبکہ خریداروں کیلیے شناختی کارڈ کی شرط 50 ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فنانس بل میں کیبل پر چلنے والے اشتہارات پر ود ہولڈنگ ٹیکس جبکہ کوکنگ آئل، کیبل آپریٹر پرعائد ٹیکس بھی ختم ہوگیا ہے،نئے فنانس بل میں لوگوں کو کپڑوں اور جوتوں کی خریداری میں ریلیف ملے گا، کپڑوں اور جوتوں کے اسٹورز کیلیے سیلز ٹیکس 12 فیصد عائد ہوگیا جبکہ پوائنٹ آف سیل میں رجسٹرڈ اسٹورز کیلیے سیلزٹیکس 14 فیصد کم ہوگیا۔

فنانس بل میں منڈیوں اورکمیشن ایجنٹس پرعائد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا، آج سے پراپرٹی کی آمدن پر گراس نیٹ ٹیکس عائد ہوجائے گا،گوادر سے متعلقہ آرڈیننس فنانس بل کا حصہ بن گیا، ایف بی آر نادرا، بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں سے ڈیٹا حاصل کرسکے گا۔

آج سے نئے فنانس بل میں سیمنٹ پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق ہوگیاہے جس کی وجہ سے سیمنٹ کی فی بوری قیمت 20 سے 25 روپے تک کمی ہوگی، فائلرزکیلیے بچوں کی سکول فیس پرایڈوانس انکم ٹیکس ختم ہوگیا، پنشن فنڈ پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کر دیا گیاہے ۔

ئے فنانس بل کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات بھجوانے والوں کیلیے ٹیکس سے استثنا کا اطلاق شروع ہو گیا ، درآمدی سگار پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 65 فیصد کی شرح سے عائدکر دی گئی ، اسٹنگز اور دیگر درآمدی مشروبات پر ٹیکسز بڑھا دیا جائے گا اور قرآن پاک کی اشاعت کیلئے درآمدی کاغذ پر ڈیوٹیز ختم کر دی گئی ہے۔