الیکشن کمیشن آف پاکستا ن میں فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 20 جولائی کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسزجاری کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں عدالتی کارروائی ایک ماہ بعد دوبارہ شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے ،کورونا صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے عدالتی کارروائی ایک ماہ کیلیے موخرکی تھی۔
الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈادہری شہریت کیس سے متعلق درخواستیں20جولائی کیلیے مقررکردی گئیں،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی انٹراپارٹی انتخابات کا معاملہ بھی سماعت کیلیے مقررکردیاگیا،چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔