خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑپرسرحد پارافغانستان سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3شہری شہید،7زخمی ہوگئے جبکہ دو سپاہی بھی زخمی ہوئے۔
ماضی میں بھی افغانستان کی سرحد سے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر فائرنگ کی جاتی رہی ہے جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ افغان سرحد سے پاک فوج کی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔اکتوبر2019میں افغانستان سے سرحد پارفائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11افراد زخمی ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے بتایا گیا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے مارٹر گولوں اور بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا۔
گزشتہ برس پاک-افغان سرحد پراپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں پر افغانستان کے سرحدی علاقے سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔جون 2019میں خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے باجوڑاوربلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں سرحد پارحملوں کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔