ملزم یاسین کراچی میں مبینہ طورپربھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ کے ایجنٹوں کو بھجوائی گئی رقوم تقسیم کرتا رہا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم یاسین کی گرفتاری پہلے سے پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقوم فراہم کی جا رہی تھیں۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتارملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے، جس کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔