چیئرمین بلاول بھٹو سے ن لیگ کے رہنمائوں نے بلاول ہائوس لاہورمیں ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس کے ایجنڈے کی تیاری پربھی بات چیت ہوئی۔
اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس کے ایجنڈے کی تیاری کا معاملہ، حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین نےاے پی سی کے ممکنہ ایجنڈے پر مشاورت کی۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کیلیے احسن اقبال،ایازصادق اورسعد رفیق بلاول ہائوس لاہور پہنچے اورملک کی سیاسی، معاشی و اقتصادی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کی تجویزکردہ اے پی سی کے ایجنڈے پر بھی گفتگو ہوئی، حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں اور نیب قوانین میں ممکنہ ترامیم کے امورزیربحث آئے۔ اس موقع پر پی پی رہنما سابق وزیراعظم پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظوراورحسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے بعد اے پی سی کے ایجنڈے کی حتمی تجاویزدیگراپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے بھی مشاورت کی جائے گی، اپوزیشن کی دیگر جماعتیں پہلے ہی بلاول بھٹو زرداری کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرا چکی ہیں۔