وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرائیں گے۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ویڈیو لنک خطاب کے ذریعے اس بات پر زور دیں گے کہ عالمی ادارے کو اپنی قرار دادوں پرعمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کو اجاگر کریں گے۔
اقوام عالم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم غریب ممالک پر قرضوں سے متعلق بھی اظہار خیال کریں گے۔