عمر ایوب کے پاس انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کا اقامہ تھا۔فائل فوٹو
عمر ایوب کے پاس انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کا اقامہ تھا۔فائل فوٹو

سندھ میں گیس قلت کی ذمے دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہے، عمر ایوب

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ ہے سندھ میں گیس قلت کی ذمے دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے تیل اور گیس کی تلاش کےلیے کام نہیں کیا۔
وفاقی وزیر توانائی نے ؎معاون خصوصی ندیم بابر کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گیس کی قلت ہے اور آئندہ سیزن میں کراچی میں گیس کی شدید قلت ہوسکتی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے ہمیں گیس امپورٹ کرنی پڑے گی۔
عمر ایوب نے کہا کہ سندھ مین سترہ کلومیٹر کے حصے پر گیس لائن بچھانی ہے، سندھ حکومت گیس پائپ لائن بچھانے کی اجازت نہیں دے رہی۔