رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، فائل فوٹو
رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، فائل فوٹو

پی سی بی نے بابراعظم کو خوشخبری سنا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ون ڈے اورٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ تک کپتان مقررکردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹراور مصباح الحق کی جانب چیف سلیکٹرشپ سے دستبردار ہونے کے فیصلے کے بعد پی سی بی نے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے بابراعظم کو ٹی 20 ورلڈکپ تک کپتان مقررکردیا جنہوں نے اب تک بطور کپتان عمدہ کارکردگی دکھائی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا تھا تاہم عالمگیر موذی وباکورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا جواب 2021ء میں کھیلا جائے گا اورپاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم میں اس قومی ٹیم کی قیادت کرتے نظرآئیں گے۔