کارروائی کے دوران منشیات فروش کے قبضے سے آدھا کلو چرس برآمد کرلی گئی
کارروائی کے دوران منشیات فروش کے قبضے سے آدھا کلو چرس برآمد کرلی گئی

صدر پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار کرلیا

ایس ایچ او صدر ارشد آفریدی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران منشیات فروش کے قبضے سے آدھا کلو چرس برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم ماضی میں کراچی کے مختلف تھانوں میں منشیات سمیت دیگر کرائم میں بند ہوکر جیل جاچکا ہے۔
ایس ایچ او صدر ارشد آفریدی نے ملزم ایوب عرف بوس ولد محبوب خان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 208/2020 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔