بیٹی کی سالگرہ پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی
شوہر اور بیوی کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس میں شوہر طیش میں آگیا۔
پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو
شوہر نے معمولی جھگڑے پر بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ڈی ٹاپ کالونی میں بیٹی کی سالگرہ مناتے ہوئے میاں بیوی کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس میں شوہر طیش میں آگیا اور بیوی کی جان لے لی۔
پولیس کاکہنا ہےکہ شوہر نے بیوی پر فائرنگ کی جس سے خاتون گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔