ایوان سے نکل کر اپنا استعفیٰ گورنر کو بھیج دوں گا،فائل فوٹو
ایوان سے نکل کر اپنا استعفیٰ گورنر کو بھیج دوں گا،فائل فوٹو

تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے3 ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے 3 ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سے قبل مکمل ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان حکومت نے تعلیمی ادارے یکم دسمبرسے بندکرنےکافیصلہ کرلیا، صوبائی وزیرتعلیم یار محمدرند نے کہا کہ سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے 3 ماہ تک بند رہیں گے، امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سے قبل مکمل ہوگا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرکے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلئے بند کردیے گئے ہیں۔ڈائریکٹر اسکولز کاکہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے 17 سے 23 نومبر تک بند رہیں گے۔