پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

کرونا پاکستان مین مزید 50زندگیاں نگل گیا

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد 44 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ ایک دن میں اس جان لیوا وائرس نے 50 افراد کی زندگیوں کو نگل لیاجس کے بعد اموات کی تعداد 8653 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 42 ہزار 596 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 59 لاکھ 48 ہزار 742 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار47 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، اسلام آباد میں 34 ہزار 014، بلوچستان میں 17 ہزار 650، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 578 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔  اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 44 ہزار 582 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 538 کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 50 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 791 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 092 ہوگئی ہے۔