مریم نوازشریف نے گزشتہ روز ریلی کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں کو جلسے میں جوش و خروش سے شرکت کی دعوت دی تاہم اس موقع پر انہوں نے لکشمی چوک میں واقع ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم اب مریم نواز خود اس پر میدان میں آ گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ ”میرا بدلہ عوام سے مت لو۔ کبھی کسی حکومت کو اتنی نیچ حرکتیں کرتے نہیں دیکھا۔ لاہوری اسی اخلاقی گراوٹ اور انہی حرکتوں کے خاتمے کے لئے اور زور و شور سے باہر نکلیں گے ۔“
کل لوگ مزاق میں کہ رہے تھے کہ کرسی اور ٹینٹ سروس والوں کے بعد اب عمران خان اب ہوٹل والوں کے پیچھے پڑ جائے گا مگر گھبراہٹ اور خوف کا یہ عالم ہے کہ مزاق بھی حقیقت میں ڈھل گیا! 🤭 https://t.co/xpAFqjzr7I
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 11, 2020
مریم نواز کا اپنے اگلے پیغام میں کہناتھا کہ ”کل لوگ مزاق میں کہ رہے تھے کہ کرسی اور ٹینٹ سروس والوں کے بعد عمران خان اب ہوٹل والوں کے پیچھے پڑ جائے گا مگر گھبراہٹ اور خوف کا یہ عالم ہے کہ مزاق بھی حقیقت میں ڈھل گیا!۔“