شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے
شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے

اپوزیشن کو جلسہ کرنے کی کھلی اجازت ہے۔شیخ رشید

شیخ رشید نے وفاقی وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے کے بعد شیخ رشید کا کہناتھا کہ اپوزیشن کو جلسہ کرنے کی کھلی اجازت ہے انتشار کی سیاست ختم کریں گے اور بہتری کی حالات کی طر ف جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ ہم تصادم کی طرف نہیں جائیں گے جب لانگ مارچ ہو گا تو دیکھا جائے گا ،،13 دسمبر کو جلسہ کرنے والوں کوکچھ خیال کرنا چاہیے

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو سیاسی اتوار بازار سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، لیڈر کی کال ہوتی ہے تو قوم پہنچ جاتی ہے،گلی گلی دعوت دنامے بانٹنے والا لیڈر نہیں ہوتا ، لیڈر وہ ہوتاہے جس کی کال پر قوم پہنچ جاتی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ وزارت داخلہ پاکستان کی سب سے بڑی وزارت ہے ، پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے ،عمران خان سرخرو ہوں گے ۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم سے شیخ رشید نے خصوصی ملاقات کی جس میں عمران خان نے انہیں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپنے سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور کہا کہ قانون پر عملدرآمد کروانا آپ کی ذمہ داری ہو گی۔