پکڑی جانے والی منشیات کوبحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔
پکڑی جانے والی منشیات کوبحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔

پاک بحریہ اوراےاین ایف کی مشترکہ کاروائی1ارب80کروڑروپےمالیت کی آئس اورکرسٹل ضبط ۔

پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے جیوانی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لے لی۔

پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کا تخمینہ 1 ارب 80 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جسے بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیاہے۔

انسدادمنشیات کا کا میاب آپریشن سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سمندری تحفظ کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔