نوشہرہ میں بی ایس کی طالبہ 19 سالہ لڑکی حرا عثمان کا شمار اب لڑکوں میں ہوتا ہے۔
پہلے وہ گرلز کالج کی ہونہار طالبہ تھی اب اسے لڑکوں کے کالج میں داخلہ دیا جائے گا۔
جنس کی تبدیلی کے بعد نام حسن شاہ رکھنے والی حرا کا کہنا ہے کہ جنس کی تبدیلی کا احساس چار ماہ سے ہورہا تھا، چہرے کے بال نمودار ہونے اور دیگر نفسیاستی مسائل پر ماہرین سے رجوع کیا جس پر سرجری کی گئی۔
کل کی حرا عثمان اب حسن شاہ بن چکا ہے۔ حسن کا کہنا ہے کہ قدرت کےاس معجزہ پر وہ ہہت خوش ہے۔
حرا عثمان 8 بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی اور اس کے دو بھائی تھے جو اب تین بھائی اور 7 بہنیں ہوچکی ہیں۔
حسن کو اس نئی زندگی میں اعتماد کی بہت زیادہ ضرورت ہوگی یہ اعتماد اسے اپنے گھر سے ملےگا اور معاشرہ سے بھی۔