فائل فوٹو
فائل فوٹو

فضل الرحمان نے برطانوی خفیہ ایجنسی کے کہنے پرتحریک چلائی،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: فضل الرحمان نے برطانوی خفیہ ایجنسی کے کہنے پرلانگ مارچ کیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا جب ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالوں گا یہ اکٹھے ہوجائیں گے۔ یہ اپنی چوری بچانے کیلئے عوام کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایک سزا یافتہ مجرم ہیں اور ملک سے فرار ہیں۔ نواز شریف کرپشن سے بنائی ہوئی جائیداد میں بیٹھ کر بیان دے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اربوں روپے کی کرپشن کی۔ مولانا کو سب سے زیادہ کرپشن پر چور ٹولے کا سردار بنایا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اقتدار میں رہ کر اربوں روپے کمائے۔ مولانا فضل الرحمان کی کرپشن ثابت کرکے دکھاوَں گا۔ مولانا فضل الرحمان میرے سوالوں کا جواب پی ڈی ایم کے جلسے میں دیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے برطانوئی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے ساتھ رابطے تھے۔ اجیت دوول کے ساتھ آپ کی میٹنگ ہوئی قوم کو بتائیں کیا بات چیت ہوئی۔مولانا صاحب بتائیں یہ میٹنگ کیوں ہوئی اور کیا بات ہوئی؟
علی امین گنڈ اپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیرونی قوتوں کے اشارے پر آزادی مارچ کیا۔ فضل الرحمان ملک میں فرقہ واریت پھیلانے میں بھی ملوث رہا۔ مولانا کے آزادی مارچ کا مقصد بھی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب کشمیر کا معاملہ اجاگر کیا تو مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ شروع کیا۔ آزادی مارچ سے پہلے اور بعد میں ان کےعالمی قوتوں سے رابطے تھے۔ مولانا فضل الرحمان ملک میں فرقہ واریت کی سازش کا حصہ رہے ہیں۔