پیپلز پارٹی استعفوں کے معاملے پر کلیئر ہے، نثار کھوڑو
استعفوں کے بعد ضمنی انتخابات نہیں قبل از وقت انتخابات ہوں گے، چپراسی کے قابل نہ سمجھنے والے کو وزارت داخلہ سونپنا یوٹرن ہے، صدر پیپلزپارٹی سندھ
سندھ کی تمام جامعات 2 سالہ ڈگری پروگرامز جاری رکھیں گی، نثار کھوڑو
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پی پی استعفوں کے معاملے پر کلیئر ہے۔ استعفوں کے بعد ضمنی انتخابات نہیں قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔
نثار کھوڑو نے لاڑکانہ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اقتدار پر مزید مسلط رہنا ملک کے لئے تباہی ثابت ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بڑا جلسہ عام ہوگا۔
انھوں نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ سونپے جانے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چپراسی کے قابل نہ سمجھنے والے کو وزارت داخلہ سونپنا یوٹرن ہے۔