کراچی: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے استعفے جمع کرانے کی ہدایات کے بعد اراکین کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور بی این پی کے کئی اراکین نے ا پنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرادیے ہیں۔
پیپلزپارٹی سندھ کے اہم رکن اور وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ بلاول ہاؤس میں جمع کرایا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ استعفے جیب میں رکھ کر گھومتے ہیں، جب پارٹی قیادت کا حکم ہوگا استعفے دے دیں گے۔