ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے مزید72 افراد جاں بحق

پاکستان میں  کورونا سے ہلاکتیں جاری ہیں، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 72 افراد جاں بحق ہوئے، 3 ہزار 369 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی اوسی کے تازہ اعداد وشمارکے مطابق کورونا سے ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 796 ہو گئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار425 ہو گئی ہے، ملک بھر میں کورونا کےایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 629 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 222 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملتان میں کورونا مریضوں کیلئے مختص 58 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، اسلام آباد میں کورونا مریضوں کےلیے مختص 52فیصد وینٹی لیٹرزیراستعمال ہیں، لاہور میں 37 فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں اور پشاور 28فیصد وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3369 افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی، اب تک 3 لاکھ 83 ہزار مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

سندھ ایک لاکھ 94 ہزار 359 کورونا مریضوں کیساتھ سرفہرست ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 27 ہزار 212، خیبرپختونخواہ میں 52 ہزار 92 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد 34 ہزار 579 اور بلوچستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 737 ہو گئی ہے۔