سندھ حکومت نے یہ فیصلہ ٹرانسپورٹ کے سیکٹر میں نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے،ٹوٹیفکیشن جاری
سندھ حکومت نے یہ فیصلہ ٹرانسپورٹ کے سیکٹر میں نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے،ٹوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے 26 سیٹر منی بس کے روٹ پرمٹ پرلگائی گئی پابندی ختم کردی

سندھ حکومت نے 26 سیٹر منی بس کے روٹ پرمٹ پر لگائی گئی پابندی ختم کردی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے منی بس کے روٹ پرمٹ پر لگائی گئی پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے یہ فیصلہ ٹرانسپورٹ کے سیکٹر میں نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔