کراچی میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر آصفہ اختر پہلی بین الاقوامی خاتون ہیں۔فائل فوٹو
کراچی میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر آصفہ اختر پہلی بین الاقوامی خاتون ہیں۔فائل فوٹو

پاکستانی ڈاکٹرنے جرمنی کا سائنسی تحقیق کا اعلیٰ ترین ایوارڈ اپنے نام کرلیا

عالمی شہرت یافتہ جرمنی کی مشہور تحقیقی سوسائٹی میکس پلانک سے منسلک پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصفہ اخترنے جرمنی کا سائنسی تحقیق کا اعلیٰ ترین ایوارڈ’دی لبنائز‘2021 اپنے نام کرلیا۔

ڈاکٹرآصفہ اختر کو بنیادی حیاتیاتی سیل اور ایپی جینیٹکس جین ریگولیشن طریقہ کار سے متعلق تجربات و معلومات فراہم کرنے پردی لبنائز ایوارڈ اور2.5 ملین یوروکی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔

کراچی میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر آصفہ اختر اس وقت پہلی بین الاقوامی خاتون ہیں جو میکس پلانک سوسائٹی کے شعبہ حیاتیات اور میڈیسن سیشن کی نائب صدرکی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹرآصفہ اختران 10 سائنس دانوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں 2021 میں منعقد کی جانے والی ورچوئل تقریب میں اہم ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔