محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا، سائبیرین ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواؤں کی آمد کے بعد اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ ہوا ہے تاحال شہرقائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔