امریکا کی جانب سے ہمارے کسی بھی سرکاری ادارے سے مشاورت نہیں کی گئی۔فائل فوٹو
امریکا کی جانب سے ہمارے کسی بھی سرکاری ادارے سے مشاورت نہیں کی گئی۔فائل فوٹو

بھارت نے کنٹرول لائن پراقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا ، خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردی بیان میں بتایا گیاہے کہ پاکستان بھارت سے 2003 میں فائر بندی کے معاہدے کی پاسدارکا مطالبہ دہراتا ہے ، بھارتی فورسزنے چری کوٹ سیکٹرپریواین اومبصرمشن کی گاڑی کونشانہ بنایا، خوش قسمتی سے گاڑی میں سوارافرادمحفوظ رہے، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہناتھا کہ افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے تیار ہیں، بھارت کوکسی بھی مہم جوئی پرحالات کی سنگینی کااندازہ ہونا چاہیے پاکستان عالمی برادری سے بھارتی مہم جوئی روکنے کامطالبہ کرتاہے،پاکستان سیز فائر معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے چری سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی۔