سلنڈر پھٹنےسےبچوں سمیت 22 افراد جھلس گئے، زخمیوں میں اہل خانہ اور تعزیت پر آئے مہمان شامل تھے
سلنڈر پھٹنےسےبچوں سمیت 22 افراد جھلس گئے، زخمیوں میں اہل خانہ اور تعزیت پر آئے مہمان شامل تھے

سوگ میں ڈوبے گھر میں سلنڈر پھٹنے سے22 افراد زخمی

شیخوپورہ کے علاقے مرید کے میں سوگ والے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9بچوں سمیت 22 افراد جھلس گئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو 1122کے مطابق مریدکے میں نواحی گاؤں کوٹ مائی دا ڈیرہ کے ایک گھر میں کھانا بناتے ہوئے گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔
سلنڈر پھٹنےسےبچوں سمیت 22 افراد جھلس گئے، زخمیوں میں اہل خانہ اور تعزیت پر آئے مہمان شامل تھے۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ، وہاں سے 18 زخمیوں کو میو اسپتال اور جناح اسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا۔