کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 11 اعشاریہ 20 فیصد، 9 اعشاریہ 23فیصد کے ساتھ پشاور دوسرے نمبر پر آگیا
کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 11 اعشاریہ 20 فیصد، 9 اعشاریہ 23فیصد کے ساتھ پشاور دوسرے نمبر پر آگیا

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 61 فیصد ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 11 اعشاریہ 20 فیصد ہو گئی جب کہ پشاور کورونا مثبت کیسز میں دوسرے نمبرہے جہاں شرح 9 اعشاریہ 23 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کورونا مثبت کیسز میں میر پور تیسرے نمبر پر ہے جہاں شرح 7.92 تک جا پہنچی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 ہزا 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آزاد جموں کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.47 فیصد ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.56 فیصد ہوگئی، گلگت بلتستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.5 فیصد رہی، خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.19، پنجاب 3.8 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.20 ہوگئی ہے۔