پارلیمنٹ کی خواہش کے مطابق سارے معاملے کو مذاکرات کے ذریعے سے حل کیا جائے گا ۔فائل فوٹو
پارلیمنٹ کی خواہش کے مطابق سارے معاملے کو مذاکرات کے ذریعے سے حل کیا جائے گا ۔فائل فوٹو

’ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے، ہمیں بھی وقت لگے گا‘

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں، اس کے لیے وقت لگے گا۔
سینٹ انتھونی اسکول ریگل چوک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کرسمس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ اقلیتوں کو خطے میں سب سے زیادہ مذہبی آزادی پاکستان میں حاصل ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مذہبی آزادی کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھی، ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں، پالیسیوں کے تسلسل سے ریاست مدینہ کا قیام ہی قوم کا مستقبل ہے۔