عدالت فوری طور پر محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔فائل فوٹو
عدالت فوری طور پر محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔فائل فوٹو

لاہور جلسے میں تقریر۔محمود خان اچکزئی کوعدالت نے طلب کرلیا

عدالت نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کولاہور کے جلسے میں نامناسب تقریر کیس میں طلب کرلیا۔

سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیزنے محمود خان اچکزئی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلiے تنویرارشد کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے محمود خان اچکزئی کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے 24 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

درخواست گزارنے کہا کہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران تقریر میں محمود خان اچکزئی نے نامناسب الفاظ بولے، ان کی تقریر سے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی نے غیر ملکی دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے نامناسب تقریرکی جس سے پاکستان کے شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے، لہذا عدالت فوری طور پر محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان جلسے کے دوران محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ لاہور والوں نے ہندو اور سکھوں کے ساتھ مل کرانگریزکا ساتھ دیا۔