کسی گروپ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔فائل فوٹو
کسی گروپ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔فائل فوٹو

افغانستان۔انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی بھائی سمیت قتل

افغانستان میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی کو بھائی سمیت قتل کردیا گیا۔

افغانستان کے صوبہ کپیسا کے ضلع کوہستان میں نامعلوم افراد موٹرسائیکل سواروں نے معروف افغان سماجی کارکن فریشتہ کوہستانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی ذمے داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

فائرنگ کے واقعے میں فریشتہ کوہستانی کے بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ان کے بھائی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ہی افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن کے سربراہ یوسف رشیدی کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب کہ واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا تھا۔